لاہورہائیکورٹ 2 مئی کو عمران خان پر درج تمام مقدمات کے اخراج پر سماعت کرے گی

لاہور ہائی کورٹ نےپاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 121 مقدمات کو خارج کرنے کی درخواست  پر سماعت 2 مئی کو مقرر کردی،درخواست  میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو فریق بنایا گیا ہے

لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بینچ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج تمام مقدمات کو خارج کرنے کی درخواست پر 2 مئی کو سماعت کرے گی ۔

لاہور ہائیکورٹ 2 مئی کو عمران کی 121 مقدمات کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان  تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف درج 121 مقدمات کو خارج کرنے کی درخواست پر سماعت 2 مئی کو مقرر کردی ہے ۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس  کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ لارجر بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم ، جسٹس انوار الحق اور جسٹس امجد شامل ہیں۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کئی  بار  دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات درج ہیں ۔ انہوں نے مقدمات کے خاتمے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔

عمران خان  کی درخواست میں فیڈریشن آف پاکستان، صوبائی حکومت پنجاب، انسپکٹر جنرل پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل  کو فریق بنایا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیراعظم نے ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، قومی احتساب بیورو کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھوٹے الزامات کا مقصد عمران کو نااہل قرار دینا، گرفتار کرنا یا مجرم قرار دینااور کسی بھی طریقے سے انہیں سیاست سے فارغ کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر