پی ٹی آئی کا عمران خان کی قیادت میں یکم مئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی صدر پرویز الہیٰ کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعدیکم مئی کو لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت چیئرمین عمران خان کریں گے ،حماد اظہر نے اپیل کی ہے کہ آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں
تحریک انصاف نے پرویز الہیٰ کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد یکم مئی کو مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا جس کی قیادت سابق وزیر اعظم عمران خان کریں گے ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے کہا کہ یوم مزدور کے موقع پر پیر کے روز لاہور سے ریلی روانہ ہو گی جس کی قیادت چیئرمین عمران خان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے
چوہدری پرویز الہیٰ اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج
حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پرعمران خان کی قیادت میں لاہور سے ایک ریلی نکالی جائے گی جس میں مزدوروں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔
اہم اطلاع:
پیر کے روز لاہور سے ریلی روانہ ہو گی جس کی قیادت چیرمین عمران خان کریں گے۔ مزدوروں کے دن مہنگائی اور بےروزگاری سے پسے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ملک کے آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں۔یکم مئی، دوپہر ایک بجے
لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک پیدل ریلی۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) April 29, 2023
سابق وفاقی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مزدوروں کے عالمی دن پر مہنگائی اور بےروزگاری سے پسے مزدوروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ملک کے آئین کے تحفظ کی خاطر سب لوگ باہر نکلیں۔
انہوں نے بتایا کہ یکم مئی کو دوپہر ایک بجے لبرٹی چوک سے ناصر باغ تک پیدل ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت سابق وزیر اعظم عمران خان کریں گے ،انہوں نے عوام سے شرکت کی اپیل کی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پولیس اور اینٹی کرپشن حکام نے صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر رات گئے چھاپہ مارا تھا ۔
Ch Pervaiz Elahi has got the bail from court today so why is police illegally entering his house to arrest him? Every day human rights are being violated by this shameful regime! pic.twitter.com/B2U24OaVzs
— PTI (@PTIofficial) April 28, 2023
پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گلبرگ میں واقع رہائش گاہ کا مین گیٹ بکتر بند گاڑی سے توڑ ڈالا اور گھر میں موجود 12 افراد کو گرفتار کر لیا جن میں زیادہ تر ان کے ملازمین تھے ۔
پولیس نے رات 2 بجے تک کارروائی کی مگر پرویز الہٰی کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔پرویز الہٰی کی قانونی ٹیم کا مؤقف ہے کہ عدالت سے پرویز الہٰی کی ضمانت قبل از گرفتاری 6 مئی تک لی جاچکی ہے
سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پنجاب پولیس میرے والد کو ایک کیس میں گرفتار کرنے کیلئے ہماری رہائش گاہ پہنچی ہوئی ہے جس کے لیے انہیں آج ضمانت مل چکی ہے۔
Punjab police is at our residence to arrest my father right now in a case for which he got bail today. His bail hearing was covered by all media outlets. PM @ImranKhanPTI is absolutely right : Rule of Law has ended in Pakistan.
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) April 28, 2023