مہنگائی میں اضافے اور کم تنخواہ سے پریشان پنجاب پولیس کے دیانتدار افسر نے استعفیٰ دے دیا

پنجاب کے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے تھانہ نارنگ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اےایس آئی ) جنید احمد نے کم تنخواہ، محکمہ جاتی اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا  ہے

پنجاب پولیس کےافسر جنید احمد تاسی نے محکمہ جاتی اور گھریلو مسائل کی وجہ سے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ۔ جنید احمد شیخوپورہ میں کے تھانے میں بطور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اےایس آئی ) تعینات ہیں۔

پنجاب کے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ کے تھانہ نارنگ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اےایس آئی )جنید احمد نے کم تنخواہ، محکمہ جاتی  اور گھریلو مسائل سے تنگ آکر اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی بحالی کی درخواست دائر

جنید احمد نے اپنے استعفے میں ملازمت چھوڑنے کی وجہ بتائے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کے 14 سال محکمے کو دیئے جبکہ میرے پورے  پولیس کیریئر میں میرے اوپر کرپشن کا ایک الزام تک نہیں لگا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گھر کی تعمیر اور شادی کے سلسلے میں طویل رخصت کی  درخواست دی جو بطورپنجاب پولیس فورس کا حصہ ہونے کے ناطے میرابنیادی حق ہے  مگر مجھے تعطیلات نہیں ملیں۔

اے ایس آئی نے بتایا کہ چھٹیاں نہ ملنے پر میں نے ٹرانسفر کیلئے درخواست دی جس کا آرڈر بھی جاری کردیا گیا تاہم ٹرانسفر آرڈر دو روز بعد منسوخ کردیا گیا  جس کے بعد چھٹیوں کے لیے دوبارہ درخواست دی ۔

جنید احمد کے مطابق  دوسری بار چھٹیوں کیلئے درخواست 28 اپریل کو دی تاہم اس پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ میری تنخواہ 48 ہزار روپے ہے جس میں گزارہ نہیں ہوتا ہے ۔

پنجاب پولیس کے اے ایس آئی نے انکشاف کیا کہ سرکار سے ملنے والی تنخواہ کا آدھا حصہ سرکاری کاموں میں خرچ  ہو جاتا ہےجبکہ باقی رقم  گھر داری کے لیے لگ جاتی ہے جبکہ ایک رکشے والا مجھ سے زیادہ کمالیتا ہے ۔

تھانہ رانگ شیخو پورہ کے پولیس افسر نے کہا کہ  مندرجہ بالا حقائق کی وضاحت کے  بعد میرے لیے  نوکری جاری رکھنا  تکلیف دہ ہے اس لیے میں اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، برائے مہربانی استعفیٰ قبول کریں۔

متعلقہ تحاریر