لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ تیار کرلی
لاہور انتظامیہ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کی آڑ میں پولیس کی 26 گاڑیاں تباہ، 7 سرکاری عمارتیں اور 10 نجی املاک کو لوٹا ،نجی گاڑیاں بھی چوری کی گئیں جبکہ ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والے نقصانات کے تخمینہ رپورٹ تیار کرلی ہے ۔
لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف شہر میں تحریک انصاف کارکنوں کے احتجاج کے دوران سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
لیگی رہنما جاوید لطیف کے عمران خان پر ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کے الزامات
لاہور انتظامیہ کی تیار کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کی آڑ میں پولیس کی 26 گاڑیاں تباہ، 7 سرکاری عمارتیں اور 10 نجی املاک کو لوٹا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کی دو عمارتوں کو توڑ پھوڑ کے بعد نذرآتش کیا اور محکمہ کی 26 گاڑیوں کو تباہ کرکے جلا دیا گیا ہے ۔
لاہور انتظامیہ کی تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے شر پسند عناصر نے شہر میں سات سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ کی اور انہیں شدید نقصان پہنچایا گیا ہے ۔
لاہور انتظامیہ کے مطابق تحریک انصاف کے انتہا پسند عناصر نے احتجاج کے دوران 10 نجی املاک کو نقصان پہنچایا جبکہ 6 سرکاری گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔گاڑیاں چوری بھی کی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماڈل ٹاؤن تحصیل میں عسکری ٹاورکو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ برکت مارکیٹ سے 240 ملین روپے مالیت کی آڈی گاڑی چوری کی اور ایک ویگو کو آگ لگائی ۔
یہ بھی پڑھیے
چیف جسٹس قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، مریم نواز
رپورٹ کے مطابق پی ایم ہاؤس، ایچ ماڈل ٹاؤن کے باہر جھڑپوں کے دوران ایک ویگو گاڑی بھی جلائی گئی جبکہ نون لیگ کے دفتر میں سیکیورٹی کیبن اور جنریٹر کو آگ لگائی۔
لاہور کی شہری انتطامیہ کی تیار کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر کھڑی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔









