جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

حکومت نے عمران خان کے حامیوں کی جانب سے جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ، ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) زنیرہ اظفر کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی کے علاوہ آر اے بازار، ویسٹریج اور سول لائنز تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل ہوں گے

حکومت نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ کمیٹی کی سربراہ راولپنڈی کی ایس ایس پی (انوسٹی گیشن) زنیرہ اظفر ہوں گی۔

حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ایس ایس پی  (انوسٹی گیشن) زنیرہ اظفرکی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم پی ٹی آئی کے حامیوں کے جی ایچ کیو پر حملے کی تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم کا شرپسندی میں ملوث افراد کو 72 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا حکم

حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی مظاہرین کی جانب سے فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی  ہے۔

عمران خان کی کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پی ٹی آئی کے مسلح کارکنوں نے ملک بھر میں پرتشدد مظاہرے کیے اور راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملے کیے ۔

جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملے کا مقدمہ پہلے ہی آر اے بازار تھانے میں درج کیا جا چکا ہے۔ مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان نامزد ہیں۔

حکومت کی جانب سے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) پر حملے کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی تکنیکی، انسانی انٹیلی جنس اور دیگر ذرائع سے تحقیقات میں مدد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران نقصانات کے تخمینہ کی رپورٹ تیار کرلی  

ایس ایس پی زنیرہ اظفر کی سربراہی میں کمیٹی میں ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ڈی پی او سٹی کے علاوہ آر اے بازار، ویسٹریج اور سول لائنز تھانوں کے ایس ایچ اوز شامل ہوں گے۔

انویسٹی گیشن سپورٹ یونٹ کے انچارج بھی تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوںگے۔ تحقیقاتی کمیٹی تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس ذرائع سے کیس کی تحقیقات میں معاونت کرے گی۔

متعلقہ تحاریر