فہد شہباز خان کی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چھترول

دنیا نیوز کے اینکر پرسن  فہد شہباز خان  نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن  نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج تو آپ کو اصولی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا  جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹا یہ اسپتال کا  آئی سی یو ہے ،آپ یہاں سے باہر آجائیں  جبکہ آئی جی پنجاب نے فہد شہباز کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا

دنیا نیوز کے اینکر پرسن  فہد شہباز خان نے نگراں وزیر اعلیٰ  محسن نقوی   کے  ایک اسپتال  کے دورے کے دوران ان سے  استعفے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے  فہد کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئی سی یو  ہے ۔

دنیا نیوز کے اینکر پرسن  فہد شہباز خان  نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن  نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج تو آپ کو اصولی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا  جس پر انہوں نے کہا کہ بیٹا یہ آئی سی یو ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کے رہنما محمود مولوی کا قومی اسمبلی اور پارٹی سے استعفیٰ دینے کا اعلان

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے اینکر  پرسن کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹایہ آئی سی یو ہے ۔ اینکر پرسن کی جانب سے استعفے کی تکرار پر وہ بھی بار بار کہتے ہیں بیٹا یہ اسپتال کا آئی سی یو ہے،یہاں سے باہر آجائیں ۔

فہد شہباز نے آئی جی پنجاب سے گرفتاریاں سے متعلق سوالات بھی کیے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب سے پوچھا کہ ملک بھر میں گرفتاریاں  کون کروارہا ہے ؟ عمران ریاض بھی بازیاب نہ ہوسکے ۔

انہوں نے آئی جی پنجاب سے پوچھا کیا ملک بھر میں آپ کے حکم پر گرفتاریاں ہو رہی ہیں تاہم  آئی جی پنجاب نے فہد شہباز کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا اور کہا کہ آپ میڈیا سینٹر آئیں جہاں باقی صحافی آتے ہیں۔

فہد شہباز نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باجود عمران ریاض کو بازیاب نہیں کروایا گیا  جبکہ اوریا مقبول جان کو بھی اٹھا لیا گیا تاہم آئی جی پنجاب نے ان کے کسی سوال پر کوئی جواب نہیں دیا ۔

متعلقہ تحاریر