عمران ریاض کو کچھ ہوا تو کسی کو بھی نہیں چھوڑونگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ عمران ریاض کی زندگی اور بازیابی کے لیے دعائیں کررہا ہوں ،اگر عمران ریاض کو کچھ ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑونگا ،سب کے خلاف کارروائی کرونگا
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے ٹی وی اینکر اور یوٹیوبر عمران ریاض کو کچھ بھی ہونے صورت میں سب کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ٹی وی اینکر عمران ریاض کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ انہیں کچھ ہوا کو سب کے خلاف کارروائی کرنگا ۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں حکومت کی آئینی مدت ختم؛ چوہدری پرویز الہٰی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب بحال ؟
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ میں عمران ریاض کی زندگی کی دعا کررہا ہوں،اللہ کرے وہ محفوظ ہوں۔ انہیں کچھ ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑونگا۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ کیا عمران ریاض کو بازیاب کرلیا گیا ہے؟۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ملک بھر کی پولیس سے رابطہ کیا ہے مگر عمران ریاض ان سے سے کسی کی تحویل میں نہیں ہے جبکہ ایجنسیز سے بھی رابطہ کیا گیا ہے ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کی بازیابی کے لیے متعلقہ ایجنسیز سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ بازیابی کے حوالے سے ایک مشترکہ اجلاس بھی منعقد کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کو گرفتاری کے خدشات؛ سی این این کو انٹر ویو میں اہم انکشافات کیے
جسٹس محمد امیر بھٹی نے کہا کہ اگر آپ نے کارکردگی نہیں دکھائی تو آپ کے خلاف سماعت ہوگی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمران ریاض کو کچھ ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑونگا ۔
آئی جی پنجاب نے عدالت کو کہا کہ سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع سے اس متعلق جواب مانگے جائیں کیونکہ میرے تابع میں ملک کی کوئی ایجنسی نہیں آتی ہے ۔
آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض کے گھر گرفتاری سے قبل کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا ۔ درخواست گزار کے وکیل نے چھاپے کی فوٹیج عدالت میں پیش کی ۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی سے اینکرعمران ریاض کی بازیابی کے لیے مزید وقت مانگا جس پر ان کی استدعا منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
چوہدری پرویز الہیٰ نے پی ٹی آئی کے مخالفین کو اسلام اور پاکستان دشمن قرار دے دیا
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میرا فوکس صرف عمران ریاض کو بازیاب کروانا ہے ۔ میں اس کی زندگی کی دعاکررہا ہوں، اللہ عمران ریاض کو محفوظ رکھے ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے کہا کہ اگر عمران ریاض کو کچھ ہوا تو کسی کو نہیں چھوڑونگا ،سب کے خلاف کارروائی کارونگا ، سب ریکارڈ میرے پاس آچکا ہے ۔
یاد رہے کہ20مئی کو سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب کو 22 مئی بروز پیر تک عمران ریاض کو بازیاب کرنے کا حکم دیا تھا ۔