ملک بھر کی طرح کمالیہ میں یوم تکریم شہداء عقیدت و احترام سے منایا گیا

یوم تکریم شہدا ء کے موقع پر وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےعوام اور متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی

ملک بھر کی طرح پنجاب کے ضلع کمالیہ میں بھی یوم تکریم شہداء نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد اور عوام نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔

پورے ملک کی طرح کمالیہ میں بھی یوم تکریم شہداء نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے شہداء کی قبروں پر پھولوں ڈالے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا  ۔

یہ بھی پڑھیے

یوم تکریم شہداء کے موقع پر وطن عزیز پر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیےعوام اور متعلقہ محکموں کے اہلکاروں نے شہداء کی قبروں پر حاضری دی ۔

کمالیہ میں   شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکے بلند درجات کے لئے دعائیں کی ۔ انکے لواحقین نے بھی وطن عزیز پر قربان ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

شہیدوں کے اہلخانہ اور عوام نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ وطن کی خاطر ہم اپنا تن من دھن ہر چیز قربان کرنے کو ہمہ وقت تیار ہیں۔ شہداء کے بچوں نے ملک پر قربان ہونے کا عزم ظاہر کی ۔

کمالیہ میں یوم تکریم شہداء پر مختلف مساجد میں شہداء کے لئے قرآن خوانی کی گئی جبکہ پولیس کی طرف سے شہداء کی قبروں پر پھولوں کی چادر یں بھی  چڑھائیں گئیں۔

متعلقہ تحاریر