چوہدری شافع  کی چوہدری پرویز الہیٰ کو دوبارہ قاف لیگ میں شمولیت کی دعوت

سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو دوبارہ سے قاف لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے، انہوں نے 9 مئی  کے فسادات میں ملوث بلوائیوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا

پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع نے پرویز الہیٰ کو دوبارہ پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو دوبارہ سے قاف لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان فوج سے سیاسی جنگ ہارگئے؛ اکنامسٹ کا دعویٰ اور دفتر خارجہ کا رد عمل

پی ایم ایل کیو کے رہنما چوہدری شافع حسین نے ہفتہ کو تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ایک بار پھر سے پارٹی میں آنے کی دعوت دی ۔

شافع حسین نے کہا کہ  پرویز الٰہی کو دوبارہ مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں  اگر وہ دوبارہ    پارٹی میں شامل ہوتے ہیں توان کا کھلے دل سے استقبال کرے گے۔

انہوں نے 9 مئی  کے فسادات میں ملوث بلوائیوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ۔ان کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی 14 اگست 1947  میں مل گئی ، اب ملک کو مضبوط کرنا ہے ۔

مسلم لیگ قاف کے چیف آرگنائزر  چوہدری سرور نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج ہر مشکل میں مدد کے لیے ہمیشہ آگے آتی ہیں اور ان کی عزت و تکریم کی جانی چاہیے۔

سابق گورنر پنجاب نے کہا کہ ق لیگ نے فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالیں، انہوں نے 9 مئی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا  ہے ۔

متعلقہ تحاریر