وزیراعظم نے کس حیثیت میں پنجاب کی نگراں حکومت کے بجٹ اجلاس کی سربراہی کی ؟

وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب بجٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی  اور چیف سیکرٹری پنجاب نے بجٹ سے متعلق بریفنگ دی ، پنجاب کے بجٹ چار ماہ کے لیے ہوگا

وفاق اور صوبہ سندھ کے بجٹ کے بعد اگلے ہفتے  پنجاب  کا بجٹ  صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں ترقیاتی پروگرامز کیلئے 300 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔

پنجاب کی نگراں حکومت آئندہ مالی سال  کے چار ماہ  کا بجٹ آئندہ ہفتے پیش کرنے جارہی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا آئی ایم ایف کی شرائط کے برخلاف بجٹ اور قرض کی امید کیسے ممکن ؟

وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر پنجاب بجٹ سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں نگراں وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعظم کو بجٹ سے متعلق بریف کیا ۔

وزیراعظم کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس میں نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی اور چیف سیکرٹری نے پنجاب کے 4 ماہ کے لیے  آئندہ بجٹ تجاویز پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نگراں صوبائی حکومت کے بجٹ اجلاس کی سربراہی کس حیثیت میں اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب نے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کیا کہ  صوبے میں تنخواہوں میں اضافہ وفاق جتنا کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے نگراں حکومت اور بیوروکریسی پر زور دیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کریں، وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز کو مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے تندہی سے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیے

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 اور پنشن میں 18 فیصد تک اضافہ کردیا گیا

ذرائع کے مطابق پنجاب کے چار ماہ کے آئندہ  مالی سال بجٹ سے متعلق مشاورتی اجلاس میں وزیراعظم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی تیار کردہ تجاویز پر اطمینان کا اظہار کیا  ہے ۔

اجلاس میں وزیر اعظم نے موثر بجٹ مینجمنٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔وسائل کو مؤثر طریقے سے مختص کرنے اور صوبے کی بہتری کے لیے فنڈز کو یقینی بنانے پر بات چیت ہوئی۔

پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے چار ماہ کیئیے بجٹ اگلے ہفتے پیش کیے جانے کا امکان ہے  جس میں نئی ترقیاتی اسکیم الیکشن کمیشن کی اجازت سے مشروط ہونگی ۔

یہ بھی پڑھیے

بلوچستان بجٹ 2023-24: ہیلتھ کارڈ کیلئے 5800 ملین روپے مختص

پنجاب کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ میں اسکولوں کیلئے 28 ارب جبکہ ہائر ایجوکیشن کیلئے10 ارب اور اسپیشل ایجوکیشن کیلئے10 ارب روپے مختص کیے جائیں گے ۔

نگراں حکومت اربن ڈویلپمنٹ کیلئے 12 ارب، صاف پانی اور سیوریج ا سکیموں کیلئے 7 ارب ، ٹرانسپورٹ کیلئے 6 ارب، ایمرجنسی سروسز کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرے گی ۔

متعلقہ تحاریر