کیک میں چھپکلی، لیئرز بیک شاپ سیل ہونے کے دعوے؛ کمپنی کا قانونی کارروائی کا فیصلہ
پنجاب کی معروف بیکری لیئرز بیک شاپ (Layers Bakeshop) نے کیک سے چھپکلی برآمد ہونے اور تمام برانچز کے سیل ہونے کے بے بنیاد دعوؤں پر سائبر قوانین کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا
پنجاب کی مشہور بیکری لیئرز بیک شاپ (Layers Bakeshop) نے سوشل میڈیا پر کیک سے چھپکلی برآمد ہونے کے دعوؤں اور تمام برانچز سیل ہونے کی افواہوں پر قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ۔
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کچھ تصاویر شیئر کیں اوردعویٰ کیا کہ لیئرز بیک شاپ (Layers Bakeshop) سے خریدے گئے کیک سے چھپکلی بر آمد ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
کھانے پینے کی اشیاء کا بحران سر اٹھانے لگا؛ امپوٹرزکا درآمدات بند کرنے کا اعلان
صارف نے ٹوئٹر پوسٹ میں بتایا کہ لیئرز بیک شاپ فیصل آباد کی خریدے کیک میں چھپکلی برآمد ہوئی جبکہ ایک اور صارف نے بھی وڈیو شیئر کرکے اسی طرح کا دعوی ٰ کیا ۔
Dear sir, the complaint is noted for necessary inspection.
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) June 17, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو زکے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیا جبکہ سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہیں پھیلی کہ لیئرز بیک شاپ کی تمام برانچز سیل کردیں گئیں۔
شیراز حسن نامی صحافی نے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے لیئرز بیکری پر چھاپہ مارا، زائد معیاد اشیاء کی برآمدگی پر بیکری سیل کردی۔
اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا لیئرز بیکری پر چھاپہ
زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کی دستیابی پر معروف بیکری سیل
بیکری میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے#Islamabad #Layers pic.twitter.com/eME8p4ECOG— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) June 18, 2023
شیراز نامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کے چھاپے کے دوران لیئرز بیک شاپ میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پائے گئے جس پر بیکری سیل کردی گئی ہے ۔
لیئرز بیک شاپ (Layers Bakeshop) نے اپنی برانچز کی سیل سے متعلق جعلی خبروں اور کیک میں سے چھپکلی نکلنے کے جھوٹے دعوؤں پر قانونی کارروائی کا اعلان کیا ۔
لیئرز بیک شاپ نے اپنے اعلامیہ میں بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بیکری کی ساکھ خراب کرنے کی کوششوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ۔
لیئرز بیک شاپ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ سائبر کرائم قوانین کے مطابق اپنے برانڈ کی بدنامی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔