نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی صوبے کی عوام کو مشکل میں چھوڑ کر جج کیلئے سعودیہ پہنچ گئے

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے 13 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، آسمانی بجلی اور ہواؤں سے چھتیں اڑنے کی وجہ سے کئی حادثات بھی رونما ہوئے ،بارش نے کھڑی فصلوں کو انفراسٹرکچر کو بھی روند ڈالا مگر نگراں وزیراعلیٰ صوبے کے بجائے سعودیہ میں موجود ہیں

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی شہریوں کو قدرتی آفات میں چھوڑ کر خود جج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے سعودیہ عرب میں موجود ہیں جبکہ صوبے کی عوام بدترین قدرتی آفات  میں جان گنوا رہی ہے ۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب (پی ڈی ایم اے ) نے صوبے میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کے اعداد شمار جاری کردیئے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ  محسن نقوی جج ادا کرنے سعودیہ پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشیں ، آسمانی بجلی گرنے سے 9 افراد جاں بحق

پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے ) نے پنجاب میں بارشوں سے ہونے والی تباہی کے اعداد و شمار شائع کردیئے جبکہ نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی  جج کے لیے سعودیہ عرب  میں موجود ہیں ۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب بھر میں پری مون سون بارشوں سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہیں ۔ صوبے میں انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مون سون کی بارشوں سے 13 افراد جاں بحق  جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں، ساتھ ہی انفراسٹرکچر اور کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا ہے کہ  پنجاب میں آسمانی بجلی  گرنے اور اور طوفانی ہواؤں سے  چھتیں گرنے کے واقعات بھی پیش آئے ۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عمران قریشی نے کہا کہ  صوبائی کنٹرول روم کے ذریعے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ موسمی حالات سے متاثرہ افراد کو فوری رسپانس اور مدد فراہم کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے

بپرجوئے کے اثرات: پی ایم ڈی نے سندھ کے کچھ حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے بتایا کہ پری مون سون اسپیل کی وجہ سے صوبے  کے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔بارشوں سے مختلف شہروں میں  بجلی  کی فراہمی  بھی بند کردی ہے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں سب سے زیادہ بارش ہوئی۔  لکشمی چوک میں 260 ملی میٹر جبکہ ایئر پورٹ کے علاقے  میں 250 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ تحاریر