عسکری ٹاور کیس: اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ذاتی وجوہات کی بنا پر آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔،
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے منگل کے روز 9 مئی کو لاہور کے عسکری ٹاور میں توڑ پھوڑ کے کیس میں نامزد ملزم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی کے رہنما ذاتی وجوہات کی بنا پر آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز اور انکی اہلیہ ام حسان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج
صدر کا زائد بل بھیجنے پر سوئی ناردرن کو غلطی درست کرکے صارف سے معافی مانگنے کا حکم
سماعت کے دوران عدالت نے اسد عامر کی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ گلبرگ پولیس اسٹیشن نے ان کے اور پی ٹی آئی کے دیگر کارکنوں کے خلاف 9 مئی کے احتجاج کے دوران عسکری ٹاور سمیت سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔









