جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی
ابتدائی تفتیش کے مطابق عالمگیر ترین نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔ پولیس فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے۔ پولیس کو خودکشی کے ممکنہ محرکات کی تلاش ہے۔
استحکم پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سرپرست اعلیٰ جہانگیر خان ترین کے بھائی اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر خان ترین نے جمعرات کی صبح المناک طور پر اپنی جان لے لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے بھائی نے مبینہ طور پر لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پستول سے سر میں گولی مار کر خودکشی کی۔
اس المناک واقعہ سے متعلق حالات سے متعلق تفصیلات اس وقت غیر واضح ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ 62 سالہ شخص عالمگیر ترین اکیلے رہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرائم سین کو سیل کر دیا گیا ہے اور اس نے جو پستول استعمال کیا ہے اسے برآمد کر فرانزک کے لے بھجوادیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ذکا اشرف نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد میں پولیس کانسٹیبل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش کے لیے فنگر پرنٹس اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ جبکہ باڈی کو پوسٹ مارٹیم کےلیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خودکشی کے محرکات تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل وجوہات اور حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔
بعد ازاں مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا، ذرائع۔
عالمگیر خان ترین کی موت کی خبر سن کر ان کے بھائی اور آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین اپنے بھائی کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے تھے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عالمگیر ترین کو ماڈل ٹاؤن میں سپرد خاک کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ بھی آج رات 10:30 بجے ادا کی جائے گی۔
آئی پی پی کے رہنماؤں سمیت ملک بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے جہانگیر ترین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عالمگیر ترین ملتان سلطانز پی ایس ایل فرنچائز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر تھے۔
ملتان سلطانز کے سی ای او حیدر اظہر نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور جہانگیر ترین کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔
حیدر اظہر کا اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "عالمگیر ترین ہماری ٹیم کے قابل قدر رکن اور ایک قابل احترام شخصیت تھے۔ ہم ان کے اچانک اور بے وقت موت پر دل گرفتہ ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ترین خاندان کے ساتھ ہیں۔ جو اس وقت دکھ کی گھڑی سے گزر رہے ہیں۔
پولیس حکام اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ ان عوامل کا تعین کیا جا سکے جن کی وجہ سے عالمگیر ترین کی پریشانی اور اس کے نتیجے میں اس فیصلے تک پہنچے۔
دریں اثناء آئی پی پی کے صدر اور سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان جہانگیر ترین کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔
اس کے علاوہ لاہور قلندرز کی ٹیم نے عالمگیر ترین کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں موت کی خبر سن کر دکھ ہوا، پیچھے رہ جانے والا خلا کبھی پر نہیں ہو گا۔
ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ "ہم اس مشکل وقت میں عالمگیر ترین کے خاندان اور ملتان سلطانز کے ساتھ کھڑے ہیں۔”