انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ٹی ایل پی کے 23 کارکنوں کو بری کر دیا

تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان پر 2021 میں فسادات اور جلاؤ گھیراؤ کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے جج عبہر گل خان نے ہفتے کے روز ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے وابستہ مزید 23 کارکنوں کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہیں کر سکا۔ یہ مقدمہ چنگ پولیس اسٹیشن میں 2021 میں درج کیا گیا تھا۔

ٹی ایل پی کے بری ہونے والے کارکنان میں طالب بیگ، ابرار اور امجد سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو پولیس کمپلینٹس اتھارٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی

اے ٹی سی کا عمران خان کو جناح ہاؤس آتشزدگی کیس میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

اس سے قبل مئی میں، اسی عدالت نے ٹی ایل پی کے 26 کارکنوں کو دہشت گردی کے الزامات، انتشار پھیلانے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت درج مقدمے میں بری کر دیا تھا۔

خانقاہ ڈوگراں پولیس نے ٹی ایل پی کے کارکنوں کے خلاف 2021 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔

متعلقہ تحاریر