خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 20 جولائی کو معروف فیشن ڈیزائنر کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکن اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

ہفتہ کو جاری کی گئی کاز لسٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ 20 جولائی کو خدیجہ شاہ کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

بنچ کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے۔ خدیجہ شاہ کے خلاف سرور روڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

9 مئی کو صرف پرامن احتجاج کا منصوبہ تھا، عمران خان کا جے آئی ٹی کو جواب

پنجاب میں بچیوں کے مقابلے بچوں سے جنسی زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ، رپورٹ

معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اپنی درخواست ضمانت میں موقف اپنایا ہے کہ وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں اور ان سے کسی قسم کی تفتیش کی ضرورت نہیں۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست منظور کی جائے۔

گذشتہ سے پیوستہ

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورت نے بدھ کے روز ان درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا جس میں 9 مئی کے تشدد کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث خدیجہ شاہ اور دیگر کی حراست کو غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر علی نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی اور تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کی حراست کو اس مرحلے پر غیر قانونی نہیں سمجھا جا سکتا، کیونکہ قانون اس وقت اپنا راستہ اختیار کر رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ قانونی طریقہ کار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ تحاریر