پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کرلیا، بیٹے کا دعویٰ

تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو بغیر ایف آئی آر اور بغیر وارنٹ کے حراست میں لیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی کو جمعرات کی رات ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ، ان کے بیٹے عماد درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انہیں رات دیر گئے تقریباً 1:30 بجے اپنی تحویل میں لیا تھا۔

افتخار درانی کے صاحبزادے عماد درانی نے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کو بغیر کسی وارنٹ یا فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

چوہدری پرویز الہیٰ کی حفاظتی ضمانت کا معاملہ: سرکاری وکیل کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی

9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی نے عمران خان کو چوتھی بار طلب کر لیا

افتخار درانی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب سماجی رابطوں کی ویب  سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” افتخار درانی کو دیر رات انکے گھر سے اٹھا لیا گیا گھروں کے دروازے توڑے جاتے ہے نہ خواتین کے تقدس کا خیال کیا جاتا ہے کوئی FIR کوئی warrant نہیں بس جنگل کا قانون ہے نظام انصاف کو بے بس کردیا گیا ہے۔‘‘

پی ٹی آئی کی انفارمیشن ٹیم کا اہم حصہ رہنے والے افتخار درانی کا نام حال ہی میں ایک ویڈیو لیک ہونے کے بعد سامنے آیا تھا۔

عمران خان کی زیرقیادت پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے اپنے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے مختلف ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

افتخار درانی کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ "آپ کو آدھی رات کو اغوا کر لیا جاتا ہے اور آپ پر کوئی کیس نہیں ہوتا اور آپ کے خاندان کو ہراساں کیا جاتا ہے. آج پاکستان میں یہ سب کچھ صرف ایک پارٹی کے خلاف ہوتا ہے۔‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے افتخار درانی کی گرفتاری پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افتخار درانی کو بغیر کسی وارنٹ گرفتاری کے آدھی رات کو کیوں اٹھایا گیا؟ اس کا 9 مئی کے واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں تھا۔‘‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ "ہر اس شخص کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق ہے۔ اب یہ واضح ہو جانا چاہیے کہ پی ٹی آئی کے خلاف اس جبر اور پابندی کا 9 مئی کے واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ ہر چیز کا تعلق پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے لندن پلان سے ہے۔‘‘

متعلقہ تحاریر