9 مئی ہنگامہ آرائی کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کا جے آئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ

جے آئی ٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی دونوں بہنوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہوئیں اور 9 مئی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کرائے۔

دونوں بہنیں کور کمانڈر (جناح ہاؤس ) لاہور حملہ کیس اور دیگر سرکاری املاک پر حملوں کے سلسلے میں پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے

چوہدری پرویز الہیٰ کی حفاظتی ضمانت کا معاملہ: سرکاری وکیل کی عدم پیشی پر سماعت ملتوی

پنجاب حکومت کو 40 کروڑ روپے کا پرچم لہرانے کے اقدام کو مخالفت کا سامنا

جے آئی ٹی سامنے بیان میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ میں نے جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تھی۔

عظمی خان نے جناح ہاؤس کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شریک کا اقرار کیا لیکن جناح ہاؤس میں ہونےوالی تو ڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے لاعلمی کا اظہارکیا۔

جب کہ دوسری جانب علیمہ خان نے بتایا کہ وہ اس وقت زمان پارک میں موجود تھیں۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے دونوں بہنوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر