قصور کی تجارتی بلڈنگ دنیا کی 7ویں سرسبز ترین عمارت قرار
دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث تیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ماحول دوست عمارتوںکی تعمیر کا رجحان بڑھتا جارہا ہے

ترقی یافتہ ممالک میں بلند و بالا عمارات ایک معمول کی بات ہے بلند عماراتوں کے ساتھ ان عمارات کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جدیدیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ، دنیا بھر میں ایک سے بڑھ کر ایک دیدہ زیب عمارتیں تعمیر کی جارہی ہے جو اپنے جمالیاتی حسن سے لوگوں کو حیران کردیتی ہیں لیکن دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے باعث تیزی سے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث ماحول دوست عمارتوں کی تعمیر کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔
یو ایس گرین بلڈنگ کونسل کی جانب سے گذشتہ ہفتے LEED گرین ریٹنگ سسٹم کے تحت دنیا بھر ان تجارتی عمارات کی فہرست جاری کی گئی ہے جو ماحول دوست ہوں اور تیزی سے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کررہی ہوں۔
یہ بھی پڑھیے
ماحولیاتی تبدیلی: دنیا کو اقوام متحدہ کی وارننگ
اس سلسلے میں لاہور کے جنوب میں واقع ضلع "قصور” کی ایک تجارتی عمارت کو دنیا کی سرسبزترین عمارتوں میں ساتویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے، یہ عمارت ایک کپڑے بنانے والی کمپنی "انٹرلوپ” کی ملکیت ہے۔ 574،229 مربع فٹ طویل اس عمارت میں بارش کے پانی کو خاص مہارت سے گزار کر اس قابل بنایا گیا ہے جو قدرتی طورپر سبزہ اگانے میں معاونت کرتا ہے، عمارت کا تیس فیصد کا رقبہ پودو ں اور درختوں کیلئے مختص کیا گیا ہے جہاں تین ہزار سے زائد درخت لگائے گئے ہیں۔
Interloop Denim factory kasur/Pakistan is among 7 most green & environment friendly buildings in the world, only 1 from South Asia. Congratulation on great achievement by a great Pakistani @MusadaqZ @ImranKhanPTI @shaukat_tarin @Asad_Umar @haroon_natamam @saleemranjha @fsherjan pic.twitter.com/XommE3R4V8
— Dr Amjad Saqib (@DrAmjadsaqib1) September 29, 2021
مذکورہ عمارت کی غیر معمولی ہریالی دیکھنے والوں کو فرحت کا احساس دلاتی ہے جبکہ ماحول دوست ہونے کے باعث آلودگی کو کم کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے میں مصروف ہے ، ماحول دوست عمارات کے حوالے سے انٹرلوپ بلڈنگ دیگر صنعتی عمارتوں کے لیے ایک مثال ہے۔









