خواتین کے ساتھ جنسی جرائم میں صوبہ پنجاب سب سے آگے، رپورٹ

پنجاب جینڈر پاریٹی رپورٹ کے مطابق 2020 میں گھریلو تشدد ، ہراسانی، عصمت دری اور اغواء کے 8797 کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس سی کے علاقے میں دو لڑکیوں کے ساتھ اجتماعی ذیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے وہیں دوسری جانب ایک رپورٹ سامنے آئی ہے کہ 2020 میں پنجاب میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور گھریلو تشدد کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس سی کے علاقے میں گھر میں موجود اکیلی لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ حوا کی بیٹیوں کی عزتیں تین نامعلوم ملزمان نے گھر میں زبردستی گھس کر لوٹ لیں۔

پولیس حکام کے مطابق موقع سے ایک ملزم عابد کو گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق پاکپتن ہے جب کے ملزم کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عوام پر پولیس کے اعتماد کےلئے نئے آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری

منی لانڈرنگ کیس، شریف فیملی کے خلاف 100 گواہوں کی لسٹ منظرِعام پر

پولیس نے لاہور واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی نورین کی مدعیت میں درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان نے ذیادتی کے بعد تین موبائل فونز اور پینتالیس ہزار روپے چھین لیے۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کرا کے تفتیش شروع کردی ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا ڈیفنس میں 2 لڑکیوں سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکیوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ مفرور ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 2019 اور 2020 میں خواتین پر گھریلو تشدد ، ہراساں کیے جانے، عصمت دری اور اغواء کے سب سے زیادہ واقعات پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2020 میں 8,797 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ 2019 میں ان کی تعداد 8,767 تھی۔

خواتین کے خلاف ریپ سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم تھا جس میں 2020 میں لاہور سے سب سے زیادہ 4,732 کیسز سامنے آئے۔

یہ اعدادوشمار پنجاب کمیشن برائے خواتین کی 2019 اور 2020  کی Punjab Gender Parity Report  کا حصہ ہیں۔ یہ پنجاب میں چھ موضوعاتی شعبوں انصاف، آبادیاتی، تعلیم، گورننس، صحت، معاشی شراکت اور مواقع، اور خصوصی اقدامات پر تفصیلی نظریہ پیش کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، لاہور میں 2020 میں گھریلو تشدد کے سب سے زیادہ کیسز فائل کیے گئے جن کی تعداد 345 تھی جبکہ گھریلو تشدد کے واقعات میں 3.5 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ 2019 میں گھریلو تشدد کے واقعات کی تعداد 1158 تھی جبکہ 2020 میں یہ تعداد کم ہو کر 1118 ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق عصمت دری (جنسی زیادتی) کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 4056 تھی جبکہ 2019 میں جنسی زیادتی کے واقعات 4090 تھی۔

2019 میں تیزاب گردی کے 37 واقعات رپورٹ ہوئے تھے جبکہ 2020 میں 28 واقعات ہوئے یعنی واقعات میں 24 فیصد کمی رونما ہوئی۔

زیر بحث دو سالوں دوران اغواء کی وارداتوں میں 1.7 فیصد کمی واقع ہوئی، 2020 میں لاہور میں سب سے زیادہ 614 کیسز رپورٹ ہوئے۔ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات میں ان دو سالوں میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ 2020 میں سرگودھا اور فیصل آباد میں سب سے زیادہ 19 واقعات رپورٹ ہوئے۔

متعلقہ تحاریر