پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز 23 دسمبر سے 6 جنوری 2022 تک بند رہیں گے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق  23 دسمبر سے 6 جنوری 2022 تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری طرف تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے والدین، بچے اور اساتذہ سب ہی پریشانی کا شکار تھے۔ کالجز اور یونیورسٹیز میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 23 دسمبر سے ہوگا جو 6 جنوری تک جاری رہیں گی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کالجز اور جامعات 7 جنوری سے کھلیں گی۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر مراد را س کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 23 دسمبر تا 6 جنوری تک رہیں گی۔”

شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ "لوگ ویکسینیشن کروائیں اور کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔”

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 3 جنوری 2022 سے ملک میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اس تاریخ کو فورم کے اجلاس میں حتمی شکل دی گئی، جس کی صدارت این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کی۔ اس اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ تحاریر