وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفٰی منظور، پنجاب اسمبلی تحلیل

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلیے اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11بجے طلب کرلیا

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، جس کے بعد ان کے  خلاف پنجاب اسمبلی میں پیش  کردہ تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا، عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرنے سے پنجاب اسمبلی  تحلیل ہوگئی جبکہ عثمان بزدار کے مستعفی ہوجانے سے ان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کردہ سے تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیئے

پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کیلیے ہوم ورک مکمل کرلیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گورنر کو استعفیٰ بھیج دیا

عثمان بزدار کے مستعفی ہونے کے بعد اب پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو اپریل کو طلب کرلیا ہے جبک  دوسری جانب  قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف  پیش کردہ تحریک عدم اعتماد پر بھی ووٹنگ کے   لئے اتوار کے روز تک اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ سے دیے گئے استعفے میں عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جناب وزیرِ اعظم میں آپ کا مشکور ہوں، آپ نے اعتماد کر کے مجھے وزارت اعلیٰ  کے عہدے پر فائز کیا ، آپ کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہمیشہ کوشش کی، تاہم ضرورت کے تحت اپنا استعفیٰ پیش کررہا ہوں ۔۔عثمان بزدار نے اپنے استعفے میں وزیرِ اعظم کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا ہے کہ آپ کے ساتھ کھڑا ہوں، آئندہ بھی کھڑا رہوں گا، آپ کی قیادت میں ہمیشہ کام کرنا قابلِ فخر سمجھوں گا۔

واضح رہے کہ 20اگست 2018 سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے پر کام کرنےو الے سردار عثمان بزدار نے تیس مارچ کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے اہم ترین ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش کیا تھا ا۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی تھی اور اسی ملاقات میں وزیراعظم نے پرویز الہٰی کو نیا وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ تحاریر