چیف الیکشن کمشنر کا پنجاب میں شفاف اور غیرجانبدار ضمنی الیکشن کرانے کا حکم
سردار سکندر سلطان راجہ نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے متعلقہ پولنگ افسران کوواضح ہدایات جاری کردیں، ووٹرز کو یقین دلاتے ہیں کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن شفاف اور مروجہ قانون کے مطابق ہوں گے اور اس پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے متعلقہ پولنگ افسران کوواضح ہدایات جاری کردیں۔
چیف الیکشن کمشنر کو کہا ہے کہ شفاف اور غیر جانبدارانہ ضمنی انتخابات کا انعقاد یقینی بنانےکے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی بجٹ میں نئے انتخابات کے لیے کوئی رقم مختص نہیں کی گئی
وزرا اسمبلی نہیں آتے ، گھر جائیں اور الیکشن کروائیں، خورشید شاہ
چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے متعلقہ پولنگ افسران سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انہیں ہدایت کی کہ وہ کسی قسم کا دباؤ خاطر میں نہ لائیں، انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانےکی ہرممکن کوشش کریں۔
#ECP pic.twitter.com/3m9uTcjUvi
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) June 15, 2022
چیف الیکشن کمشنرکا کہنا تھا کہ الیکشن اور پولنگ میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں صورت حال کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ الیکشن کمیشن بھجوائیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرز کو چوکنا رہنے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن کا بھی حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ او رسابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ ن لیگ کے ساتھ ملکر پنجاب کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔
#ECP pic.twitter.com/OBKedIHSWD
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) June 14, 2022
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں سیاسی شخصیات کی جانب چیف الیکشن کمشنر پر عائد کردہ الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔
الیکشن کمیش نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ووٹرز کو یقین دلاتے ہیں کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی الیکشن شفاف اور مروجہ قانون کے مطابق ہوں گے اور اس پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مروجہ قانون کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے امید کا اظہار کیا ہے کہ آئدہ تمام جماعتیں آئندہ ایسے بے بنیاد الزامات سے گریز کریں گی۔