حمزہ شہباز نے آئین پاکستان کو نازیبا اشارہ کرنے عطاتارڑ کو محکمہ داخلہ کا قلمدان سے نواز دیا

عطا تارڑ کو پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے  پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ کی جانب سے آئین پاکستان کی کتاب کو نازیبا اشارے کرنے پر انعام سے نواز دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی وزیرعطا تارڑکو پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی رہنما عطا تارڑ کا آئین پاکستان کو نازیبا اشارہ، سیاسی نمائندو ں اور عوام کا شدید رد عمل

دو روز قبل پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا تو  اپوزیشن کی جانب سے عطا تارڑ کی اسمبلی میں موجودگی پراعتراض کیا گیا۔ اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو عطاتارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کا حکم دیا۔

ایوان سے باہر نکالے جانے پر عطا تارڑ اپنے غصے کو قابو نہ رکھ پائے اور ہاتھ میں موجود آئین پاکستان کی  کتاب کو سخت نازیبا اشارہ کرتے ہوئے اسمبلی سے باہر روانہ  ہوگئے ۔

عطاتارڑ کی انتہائی  نازیبا حرکت پر سیاسی و سماجی رہنماؤں ، صحافیوں اور عوام کی جانب سے   سخت رد عمل  آیا اور اس کی مذمت کی گئی مگر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف عطا تارڑ کی یہ اداد بھا گئی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عطا تارڑ کو آئین پاکستان کی کتاب کو نازیبا اشارے کرنے پر   انعام  و کرام سے نوازتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپ دی ۔

 عطاتارڑکو پنجاب اسمبلی میں محکمہ داخلہ کے امور کی ذمہ داری سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عطا تارڈ کو ذمہ داری پنجاب اسمبلی کے 41ویں اجلاس کے لیے تفویض کی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر