لاہور کی خلیفہ نان خطائی ذائقے اور لذت میں اپنی پہچان آپ

خلیفہ بیکری کے مینیجر کا کہنا ہے وقت کے ساتھ ہم نے اپنا معیار تبدیل نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے آج گاہک دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔

ذائقہ 360 میں آج ہم بات کریں گے لاہور کی معروف ترین خلیفہ نان خطائی کے متعلق ہے جو نہ صرف لاہور اور پاکستان بھر میں بلکہ پوری دنیا میں اپنے منفرد ذائقے اور معیار کے اعتبار سے پسند کی جاتی ہے۔

ذائقہ 360 ویسے تو لاہوری کھانوں کی مقبولیت کے حوالے سے بہت سی رپورٹ مرتب کر چکا ہے مگر اس رپورٹ کی خاص یہ بھی ہے اس روایتی نان خطائی کا تعلق خاص لاہور سے ہیں یعنی چھوٹی چھوٹی گلیوں میں واقع اندورن لاہور کی سوغات "خلیفہ خطائی” کے نام سے مشہور اور مقبول ہے ایک جانب سے موچی دروازہ دوسری طرف سے دہلی دروازہ کے عین درمیان میں چوٹا باقر مفتی بازار میں واقعے حلیفہ بیکری کی قدیمی دکان سے دیسی گھی سے تیار کردہ معروف ترین خطائیاں ملتی ہے۔ جو لوگ دور دور سے کھانے کیلئے آتے ہیں ۔ یہ سوغات خاص دِنوں اور پر مسرت مواقع پر ایک دوسروں کو دینے کیلئے بہترین تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عوام میں اشیائے خرونوش کی تقیسم سیاست نہیں عوامی رابطہ مہم ہے، احمد بلوچ

ذائقہ 360 نے خلیفہ خطائی کے حوالے سے لوگوں سے بات کی تو دوسرے شہروں سے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم خاص دور دراز سے یہ نان خطائی اور یہاں کی مختلف چیزیں کھانے آتے ہیں اور جب کبھی اپنے گھر جانا ہو یا کوئی خوشی کا موقع ہو تو یہاں کی نان خطائیاں شوق سے لیں کر جاتے ہیں ایسی ذائقہ دار نان خطائی پاکستان میں کسی دوسرے شہر سے نہیں ملتی ۔

خلیفہ بیکری کے مینیجر فیصل بٹ نے نیوز 360 کو بتایا کہ خلیفہ خطائی کی مقبولیت کی بڑی وجہ اس کا ذائقہ اور معیار ہے۔ ہمارا معیار وقت کے ساتھ تبدیل نہیں ہوا جبکہ یہاں تمام بیکری آئٹمز خود تیار کی جاتی ہے اور گیارہ سو روپے کلو ہے خطائی کے علاؤہ آلسی والا بسکٹ ، کجور والا بسکٹ اور کیک رس یہاں کی معروف ترین آٹیمز ہیں۔ اس کے علاؤہ ہماری کوئی برانچ بھی نہیں ہے اور پورے پاکستان میں ڈیلیوری بھی کی جاتی ہے ۔

متعلقہ تحاریر