ضمنی انتخابات: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم کا دورہ

عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے ہم پر امن الیکشن کے انعقاد میں کامیاب ہوں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان پنجاب ضمنی انتخابات کا جائزہ لینے لاہور سول سیکریٹریٹ اور پولیس کی طرف سے قائم کردہ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کی ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ پنجاب کے ساتھ اہم ملاقات کی جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل بھی ہمراہ موجود تھے اس ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان اور ایڈیشنل آئی جی اور سی سی پی او لاہور بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کی مقبولیت سیکورٹی اداروں کے لیے درد سر

ای سی پی کا زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس

سیکریٹری الیکشن کمیشن کو ایڈیشنل سیکریٹری کی سیکورٹی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب پولیس پہلے مرحلے پر حالات کو کنڑول کرنے کے لئے مستعد ہے دوسرے پر رینجرز اور ایف سی  جبکہ تیسرے مرحلے کے لئے آرمی کو تعینات کیا گیا ہے ۔

عمر حمید خان نے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو قابو رکھنا انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے مجھے امید ہے ہم پر امن الیکشن کے انعقاد میں کامیاب ہوں گے۔ بگڑتی ہوئی صورتحال کو سنبھالنے کے لئے ہمارا ریسپانس ٹائم کم سے کم ہونا چاہیے ۔ تخریبی عناصر سے سختی سے نپٹیں گے ۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں اور  کریں گے۔ ووٹروں کو کانفیڈنس دینے اور امن عامہ قائم رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا ہے اور کر رہے ہیں ۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے پنجاب پولیس کی طرف سے آئی جی آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا۔

کنٹرول روم کے دورے کے دوران آئی پنجاب راو سردار علی خان  نے مختلف پولنگ سٹیشنوں پر حساسیت کے حوالے سے تعینات نفری اور ریسپانس طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی ، عمر حمید خان نے پولیس کی جانب سے نفری تعیناتی اور مشکل صورت حال سے نپٹنے کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔

متعلقہ تحاریر