پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل لوٹا کریسی عروج پر

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے دو ارکان منظر سے غائب ہو گئے ہیں جبکہ شہباز گل نے پی ٹی آئی کے ایک رکن کی فروخت کا اعتراف کیا ہے۔

پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا عمل 22 جولائی کو ہوگا تاہم اس سے قبل ہی لوٹا کریسی کی فیکٹریوں نے اپنا کام شروع کردیا ہے ، نیوز 360 کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ق لیگ کا ایک ایک رکن منظرنامے سے غائب ہو گیا ہے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بڑے کھلے لفظوں میں کہا ہے کہ جہاں ووٹوں کی خریداری ہو رہی ہو آپ سمجھ جائیں کہ وہاں آصف علی زرداری پیسوں اور ڈالروں سے سمیت موجود ہے۔ کیونکہ آصف علی زرداری ووٹوں کی منڈی لگاتا ہے۔

وزیر داخلہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا اگر رانا ثناء اللہ نے 5 بندے اٹھائیں تو اس ملک کی سیاست گندی سیاست ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

رانا ثناء اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کو دھمکی دے دی

سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” ہمارا ایک ایم پی اے 25 کروڑ میں زرداری اور ن لیگ نے خریدہ ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "قوم ان غداروں کو نہیں چھوڑے گی۔”

دوسری جانب نیوز 360 کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ق لیگ کے ایک ایم پی اے کو غائب کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک ان کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی کنفرم نہیں کیا ہے کہ کتنے پیسے میں ان کے سودا ڈن ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا تھا وزارت اعلیٰ کے انتخاب سے قبل 5 سے 7 ارکان کا غائب ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔

متعلقہ تحاریر