لاہور سمیت میں پنجاب میں موسلادھار بارش ، گجرات میں دو لڑکیاں جاں بحق
کل رات سے جاری کی وجہ سے مختلف شہروں میں نشینی علاقے زیرآب آگئے ہیں کہ بڑے پیمانے پر بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے، گجرات میں مکان کی چھت گرنے سے 2 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
شدید بارشوں کے باعث گلیاں تالاب بن گئیں، کئی فٹ پانی جمع ہو گیا، بادل برستے ہی متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مال روڈ پر187 ارکان اسمبلی موجود ہیں، فواد چوہدری کا دعویٰ
ادھر گجرات ڈنگہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، میاں بیوی سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے کے نیچے آکر 2 لڑکیاں جان کی بازی ہار گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ عائشہ اور 14 سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
لاہور میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟
صوبائی دارالحکومت لاہور میں صبح سویرے ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 185 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے ائیرپورٹ کے اطراف میں 135ملی میٹر جبکہ لکشمی چوک میں 108ملی میٹربارش ہوئی۔جیل روڈ پر 56، ایئرپورٹ 156، گلبرگ میں 60، لکشمی چوک میں 126، اپر مال 98، مغلپورہ 141 اور نشتر ٹاﺅن میں 101 ملی میٹر بارش ہوئی ہے، مغلپورہ میں 112ملی میٹر اور تاج پورہ کے علاقے میں 140ملی میٹربارش ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پانی والا تالاب کے اطراف میں 86ملی میٹر، گلشن راوی کے علاقے میں 81ملی میٹر اور اپرمال میں 90 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کالے بادلوں کا راج برقرار رہا جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کینال روڈ، گلبرگ ، جیل روڈ ، اچھرہ، مسلم ٹاؤن ، وحدت روڈ ، برکت مارکیٹ اور گارڈن ٹاؤن میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور سمیت متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو چوکس رہنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو1122، واسا اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعلقہ حکام فیلڈ میں نکلیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک کی روانی کے لئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس کا عملہ جانفشانی سے فرائض سرانجام دے، مخلوق خدا کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے صوبے کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔