پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کا ایک اور ووٹ کم ہوگیا
ای سی پی نے حلقہ پی پی 241 سے ن لیگ کے ایم پی اے کاشف محمود کو ان کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب پرونشنل (پی پی) 241 سے کاشف محمود کو ڈی نوٹی فائی کردیا ، ن لیگ اتحاد کے اراکین کی تعداد 178 رہ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے صوبائی حلقہ پی پی 241 سے منتخب ن لیگی ایم پی اے کاشف محمود کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
چوہدری شجاعت کی حمزہ شہباز کی حمایت زرداری کا کرشمہ نہیں اداروں کا کمال ہے
وزارت اعلیٰ کے لیے ق لیگ چوہدری پرویز کو سپورٹ کرے گی، شجاعت کا زرداری کو جواب
ڈی نوٹی فیکیشن کے بعد پنجاب اسمبلی سے ایک نشست خالی ہوگئی، الیکشن کمیشن کے مطابق لیگی رہنما کاشف محمود کو نااہلی کی بنیاد پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا۔

کاشف محمود کے خلاف فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیا تھا جس پر لیگی رہنما کاشف محمود کی جانب سے سپریم کورٹ سے سٹے لے رکھا تھا جبکہ اب کاشف محمود کی عدالت عظمیٰ میں اپیل خارج ہوگئی ہے اور سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے فیصلے کو بحال کردیا ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی 241 بہاولنگر سے منتخب لیگی ایم پی اے ڈی نوٹیفائی کردیا ہے
کاشف محمود کی نااہلی کے بعد ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کی پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 178 رہ گئی ہے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کی تعداد 178 ہے اور ق لیگ اتحادی کے دس ووٹ ملا کر 188 تعداد بنتی ہے۔









