پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم اور کابینہ کے خلاف درخواست دائر

درخواست تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، درخواست تحریک انصاف کے رہنما عندلیب عباس اور حسان نیازی نے دائر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حمزہ شہباز کی ایوان وزیراعلیٰ سے روانگی پر کریم کی طنزیہ شرارت

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن نے عدلیہ مخالف مہم تیز کردی

درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیسز زیر سماعت ہیں۔ شہباز شریف اور انکی کابینہ نے لندن دورے کے دوران اشتہاری ملزمان سے ملاقات کی۔

An application was filed against the Prime Minister and the Cabinet

درخواست میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے ترکی دورے کے دوران اشتہاری سلمان شہباز کو سرکاری دورے میں شامل کیا۔ سلمان شہباز اور انکی اہلیہ کو سرکاری دورے کرانا قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر کے آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔

درخواستگزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ شہباز شریف اور انکی کابینہ کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے۔ عدالت ملک میں نگران وزیر اعظم تعنیات کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ تحاریر