پی ٹی آئی کی خاتون پر پستول تاننے والا پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر نوکری سے فارغ

صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ  نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کاروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے نوکری سے برطرف کردیا ہے

وزارت داخلہ پنجاب نے 25 مئی کو خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹر کو برطرف کردیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ نے نہتی خاتون پر پستول تان کرغیر قانونی عمل کیا ۔

صوبائی وزیرداخلہ پنجاب کرنل (ریٹائرڈ) محمد ہاشم ڈوگر نے 25 مئی کوتحریک انصاف کےاحتجاجی جلسے کے دوران خاتون پر پستول تاننے والے سب انسپکٹرعابد جٹ کو نوکری سے برخاست کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت پنجاب کا ایک اور کارنامہ، جدید مشینری اور گاڑیاں ریسکیو 1122 کے حوالے

صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے  مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سب انسپکٹر عابد جٹ  نے 25 مئی کو نہتی اور پُرامن خاتون پر پستول تانا تھا اُسے آج محکمانہ کاروائی کر کے مجاز اتھارٹی نے نوکری سے برطرف کردیا ہے ۔

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ پنجاب پولیس ایک پروفیشنل ادارہ ہے اور کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر عابد جٹ کو نوکری سے برطرف کرنے پر فواد چوہدری نے اپنے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کالی بھیڑیں پولیس ڈیپارٹمنٹ کیلئے باعث شرمندگی  ہیں۔

 

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی لیکن جنہوں نے عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی کی ان سے کسی بھی رعائیت بھی نہیں ہونی چاہئیے۔

اردو نیوز سے منسلک صحافی  شاہد عباسی نے کہا کہ پرامن  اور نہتے مظاہرین پر ایف آئی آر کاٹنے والی اسلام آباد پولیس بھی اس اقدام سے اپنے معاملات میں کچھ بہتری لا سکے گی؟۔

ڈاکٹر محمد نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا کہ برطرفی بھی کوئی سزا ہوتی ہے ۔ ؟ یہ دوبارا بحا ل ہو جائے گا۔ ان جیسوں کا علاج عدالتوں سے سزا ہے۔ اس طرح کے غنڈے شریف خاندان پسند کرتا ہے تاکہ انہیں استعمال کیا جائے ۔

متعلقہ تحاریر