محکمہ موسمیات پنجاب نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی

پی ڈی ایم اے نے نئی مون سون سرگرمیوں سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات پنجاب (پی ڈی ایم اے) نے 23 اگست سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 23 اگست سے جنوبی پنجاب میں نئی مون سون سرگرمی شروع ہونے کا امکان ہے جبکہ 20 سے 22 اگست تک دریائے سندھ کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد تشدد کیس : متاثرہ طالبہ کی ملزم شیخ دانش سے دوستی تھی

کراچی میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری، متعدد علاقے زیر آب آگئے

پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں کے کیچمنںٹ ایریاز میں شدید بارشیں ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں نچلے درجے کے سیلاب کا بھی امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسلادھار بارشوں سے ڈی جی خان ڈویژن میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلاب کے باعث دریائے سندھ میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔

متعلقہ تحاریر