این اے 108 اور 118 کے ضمنی انتخابات، پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے درخواستین موصول کرنے کی تاریخ مقرر
الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر یا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
ضمنی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپر کے لئے درخواستیں وصول کرنے کے لئے 10 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں این اے 108 فیصل آباد اور این اے 118 ننکانہ صاحب پر 25 ستمبر 2022 کو ہونیوالے ضمنی انتخابات کے لئے ایسے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ جن کے ووٹ اس حلقہ میں رجسٹرڈ ہوں اور وہ اپنے حلقہ سے باہر ملازمت کی وجہ سے مقیم ہوں، ان کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لئے مجوزہ درخواست فارم جمع کرانیکے لئے 10 ستمبر 2022 کی تاریخ مقرر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
طیبہ گل کے الزامات کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کردیا
فواد چوہدری پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں اور وزرا پر برس پڑے
الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سہولت افراد باہم معذوری جن کے پاس نادرا کی جانب سے جاری مخصوص لوگو والا شناختی کارڈ ہو اور جیل میں قیدیوں کے لئے بھی ہے۔ جو اس حلقہ میں بطور ووٹر رجسٹرڈ ہوں۔
دریں اثناء ایسے ملازمین بشمول سیکورٹی اہلکار جو پولنگ کے ڈیوٹی پر مامور ہوں اور ان کا ووٹ اس حلقہ کی انتخابی فہرست میں درج ہو، کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے تقرری کے پروانہ جاری ہونے کے تین دنوں کے اندر اندر پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول کے لئے مجوزہ فارم پر اپنے ریٹرننگ افسر کے پاس درخواستیں جمع کرائیں۔
درخواستیں مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر یا الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے اور ریٹرننگ افسر کے دفتر میں جمع کئے جاسکتے ہیں۔
یہ درخواستیں محکمہ کے سربراہ کے ذریعے ریٹرننگ آفیسر کو بھجوائی جائیں گے۔
جن حضرات کو پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کئے جائینگے۔ وہ پولنگ اسٹیشن کے اندر براہ راست ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔









