بینک آف پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں 1 کروڑ روپے جمع

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی

وزیراعلیٰ پنجاب سے بینک آف پنجاب کے صدر کی ملاقات ، ظفر مسعود نے بینک آف پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مصیبت میں گھرے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے آج پاکستان ہم سب سے ایثار و قربانی کا تقاضا کررہاہے۔

یہ بھی پڑھیے

این اے 108 اور 118 کے ضمنی انتخابات، پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے درخواستین موصول کرنے کی تاریخ مقرر

لاہور ہائیکورٹ نے لیگی رہنماؤں کے وکیل کی استدعا مسترد کردی

ان کا کہنا تھا متاثرین سیلاب کی مدد کرنا عین عبادت ہے۔ سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا اخلاقی ، قومی و مذہبی فریضہ ہے۔ اس لئے صاحب حیثیت بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ نمبر 6010159451200028 میں دل کھول کر امدادی رقوم جمع کرائیں –

وزیراعلیٰ پنجاب فلڈ ریلیف فنڈ کا IBAN نمبر 6010159451200028 PK92BPUNہے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرین کی بحالی پر خرچ کی جائے گی، پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی اور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا جن لوگوں کے گھر بار تباہ ہوئے ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر مالی امداد دیں گے اور سیلاب متاثرین کی بحالی میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے، سیلاب سے ہونے والی تباہی ناقابل بیان ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے سب کو مشترکہ طور پر اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔

اس موقع پر بینک آف پنجاب کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ کاشف، ہیڈ مارکیٹنگ اسد ضیاء، چیف آف سٹاف بینک آف پنجاب نوفل داؤد اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ تحاریر