لاہور کی مقامی عدالت میں عمران خان کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے لیے درخواست دائر
شہری شیخ مظفر حسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا تھا۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ سے متعلق بیان پرعمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مقامی عدالت میں دائر کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
ماریہ قتل کیس: وزیراعلیٰ پنجاب کا تفتیش میں سست روی پر برہمی کا اظہار
عمران خان کی براہ راست تقاریر پر پابندی سے متعلق پیمرا کا نوٹی فکیشن کالعدم
لاہور کی مقامی عدالت میں شہری شیخ مظفر حسین نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے چار ستمبر کو فیصل آباد کے جلسے میں پاک فوج کے سربراہ سے متعلق خطرناک بیان دیا۔
درخواست گزار نے کہا کہ عمران خان نے بیان کے ذریعے حساس ادارے میں بغاوت کروانے کی کوشش کی ، لہٰذا عدالت سمن آباد تھانے کو عمران خان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔









