کار چوری کیس: لاہور ہائیکورٹ سے نوید یامین کے خلاف دائر درخواست خارج

جسٹس شہباز رضوی نے کراچی کسٹم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے لندن سے چوری ہونے والی کار کی کراچی سے برآمدگی کے معاملے میں  ملزم نوید یامین کی حفاظتی ضمانت  منسوخی کی درخواست خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے کراچی کسٹم ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کراچی کسٹم کی ضمانت منسوخی کی درخواست مسترد کر دی ۔ کسٹم ڈیپارٹمنٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پندرہ  ستمبر تک ملزم نوید یامین کی حفاظتی ضمانت منظور کی۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت سیلاب زدگان کی امدادمیں آڑے آگئی، عمران خان کی لائیو ٹیلی تھون کا جبری میڈیا بلیک آؤٹ

لیگی قیادت کی انیق ناجی کے ذریعے شاہراہ دستور پر بیٹھے عالی مقاموں کو دھمکی

ملزم اس سے قبل بھی حیدآباد کی عدالت سے حفاظتی ضمانت لے چکا ہے۔

ملزم نے متعلقہ عدالت میں سرنڈر کیے بغیر اب ہائیکورٹ سے ضمانت لے لی ہے.

لہذا لاہور ہائیکورٹ ملزم کی حفاظتی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دے۔ ملزم کے خلاف کراچی کسٹم نے مقدمہ درج کر رکھا ہے.

ملزم پر لندن سے گاڑی چوری کر کے کراچی منتقل کرنے کا الزام ہے.

متعلقہ تحاریر