وفاقی وزراء اور ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف اے ٹی اے کے تحت مقدمات درج

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمات مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کے امام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

وفاقی وزراء جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت لاہور میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مقدمے میں مذہبی معاملات میں مداخلت اور غلط بیانی کی دفعات درج کی گئی ہیں ، مقدمے میں عوام کو اشتعال دلانے کی دفعہ بھی درج کی گئی ہے۔ مقدمے میں پی ٹی وی حکام کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد میں جنگل کا راج ،پاکستانی لڑکیاں غیرملکیوں کی ہوس کانشانہ بننے لگیں

کراچی سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد پھیلانے میں ملوث ملزم گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمات مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کے امام کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

Copy of FIR

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید نے ایک پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے حوالے سے مذہبی معاملات پر گفتگو کی تھی۔ چونکہ یہ پریس کانفرنس پی ٹی وی کے ذریعے لائیو ٹیلی کاسٹ کی گئی تھی ، اس لیے اس میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، ایم ڈی پی ٹی وی اور کنٹرولر نیوز کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات اینٹی ٹیررسٹ ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں ، مقدمات مسجد عائشہ صدیقہ باگڑیاں کے امام ارشاد الرحمان کی مدعیت میں تھانہ گرین ٹاؤن لاہور میں درج کیے گئے ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کے لیے جھوٹی بیان بازی کی۔ عمران خان ایک سچے عاشق رسول ہیں جنرل اسمبلی ہو یا دنیا کا کوئی فورم ہو وہاں پر اسلام اور ختم نبوتﷺ کے حوالے سے اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر