ریاض فتیانہ کی زیر قیادت کمالیہ کے کسانوں کا حکومت کے خلاف ٹریکٹر مارچ
پی ٹی آئی کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے کسانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے کسان پریشان ہیں، اپنے گھروں کا سامان اور مویشی بیچ کر بجلیوں کے بل ادا کر رہے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ کی زیر قیادت کمالیہ کے کسانوں نے چیچہ وطنی روڈ سے رجانہ روڈ تک ٹریکٹر ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔
تحریک انصاف ریاض فتیانہ کی قیادت میں کمالیہ کے کسانوں نے ٹریکٹر مارچ کا انعقاد کیا۔ کسانوں کی ٹریکٹر ریلی چچہ وطنی روڈ سے شروع ہو کر رجانہ روڈ پر ختم ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیے
کسان اتحاد کا اسلام آباد کی جانب مارچ، انتظامیہ نے ریڈزون کو سیل کردیا
اس موقع پر ریلی سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے کسانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کسان اپنے گھروں کا سامان اور مویشی بیچ کر بجلیوں کے بل ادا کررہے ہیں۔ وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے کسان پریشان ہیں ۔
ریاض فتیانہ کا کہنا تھا کہ آج کا کسان وفاقی حکومت کے اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔ عوام پر بدترین مہنگائی کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا خزانہ لوٹا جارہا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی آسمانوں کو چھورہی ہے ۔غریب دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہم پاکستان پر تن ، من ،دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر کسانوں نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔









