سابق گورنر پنجاب کو مشیر داخلہ پنجاب بنانے کا فیصلہ
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عمر سرفراز چیمہ کو مشیر داخلہ پنجاب تعینات کرنے کی حتمی منظوری دے دی۔
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ حتمی منظوری چیئرمین تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان نے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کیا لیگی نائب صدر مریم نواز عمران خان فوبیا کا شکار ہوگئیں؟
کامران ٹیسوری کے گورنر بنتے ہی ایم کیو ایم میں اختلافات کی دراڑیں نمایاں ہو گئیں
عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ لگایا جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔
واضح رہے کہ عمر سرفراز چیمہ پنجاب کے گورنر پنجاب بھی رہ چکے ہیں اور وفاق میں موجود پی ڈی ایم کو پنجاب ٹف ٹائم بھی دیتے رہے ہیں جبکہ مشیر داخلہ پنجاب سے قبل عمر سرفراز چیمہ مشیر اطلاعات پنجاب ہیں۔