لوگ بلاخوف و خطر ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں، الیکشن کمشنر پنجاب
سعید گل کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین، خواجہ سراء، معذور افراد اور بزرگ ووٹرز کا ووٹ ترجیحی بنیادوں پر کاسٹ کروایا جائے گا۔
صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے تین تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ بلاخوف خطر ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔
پنجاب کے چھ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے عوام الناس کیلئے اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ضمنی انتخابات کا معرکہ: عمران خان بمقابلہ 12 جماعتی اتحاد
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کے التوا کے لیے پھر درخواست کردی
سعید گل کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ ووٹرز بلا خوف و خطر گھروں سے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالنے ضرور نکلیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ضمنی انتخابات والے حلقوں کے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اعتماد کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس، رینجرز اور پاک آرمی تعینات کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے 8300 سروس پر ووٹ اور پولنگ اسٹیشنز کی تفصیلات کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔
سعید گل کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین، خواجہ سراء، معذور افراد اور بزرگ ووٹرز کا ووٹ ترجیحی بنیادوں پر کاسٹ کروایا جائے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں قائم کنٹرول روم میں رابطہ کریں۔
کنٹرول روم میں ان نمبرز پر رابطہ 042-9912209 اور 042-99212620 کیا جاسکتا ہے۔