میاں اسلم اقبال نے سابق صوبائی وزیر علیم خان کو قبضہ گروپ قرار دے دیا
سینئر صوبائی وزیر پنجاب کا کہنا ہے لاہور سمیت پنجاب میں جہاں بھی غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمیں ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ علیم خان لاہور کے مختلف علاقوں میں قابض ہیں ، برکی روڈ پر نیشنل اسکول بھی قبضے کی جگہ پر بنا ہوا یے، یہ اسکول ایک اوورسیز پاکستانی کی زمین پر بنا ہوا ہے۔
سنیئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے حمزہ شہباز کی حکومت کے صوبائی وزیر علیم خان کے خلاف دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف کارروائی کا وزیراعلی پنجاب نے حکم دے دیا ہے ، غیرقانونی اسکیموں کے مالکان سے عوام کا پیسہ بھی ریکور کروایا جائے گا، پیمرا کو بھی کہا ہے کہ غیرقانونی ہاوسنگ اسکیموں کے اشتہارات ٹی وی پر نہ چلنے دیں ، ائیر پورٹ کے قریب پارک ویو ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر بھی فائلیں بیچ کر علیم خان غائب ہو گئے، علیم خان اور اس کے بہنوئی کی جعلی سازی کی گواہی خواجہ سعد رفیق بھی دیں گے، ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم 765 کینال پر اپروو ہوئی تھی، ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم کی مین روڈ پر کنال کے بیس پلاٹ ہیں۔ ان پلاٹوں میں سے دو دو مرلے نکال کر علیم خان نے اپنے والد کے نام پر مسجد بنا دی۔
یہ بھی پڑھیے
ملک میں گندم کے بحران کا خدشہ، وفاق اور پنجاب آمنے سامنے
قومی اسمبلی میں وراثت کے مقدمات کا فیصلہ 12 ماہ میں کرنے کا بل منظور
ریور ایج ہاوسنگ اسکیم میں مسجد اور اسکول کی جگہ پر کمرشل بنا دیئے گئے ہیں، ریور ایج ہاؤسنگ قبرستان کی زمین کو کمرشل پلاٹ بنا کر بیچ دیا گیا یے، ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم میں عیسائیوں کے قبرستان کی جگہ پر اپنی سوسائٹی کا قبرستان بنا دیا، ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم میں جیسمین بلاک کے پارک کو بھی کمرشل پلاٹ بنا کر بیچ دیا گیا، جیسمین بلاک میں ہی ایک اور پارک کو رہائشی پلاٹ بنا کر بیچ دیا گیا ، ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم میں مورگیج کے پلاٹس بھی رہائشی کر کے بیچ دیئے۔
ایل ڈی اے نے ریور ایج ہاؤسنگ اسکیم کا جو نقشہ منظور کیا اس کے برعکس سڑک اور پارکنگ کی جگہ ملا کر سوسائٹی کا دفتر بنا دیا، سوسائٹی میں رکھی گئی ریزرو جگہ پر والدین کی قبریں بنا دیں، ای او بی آئی اسکینڈل پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، ای او بی آئی کی چئیرمین کے ساتھ ملکر اربوں روپے کی زمین ڈھائی ارب روپے میں بیچی گئی، ای او بی آئی کے پیسوں والی زمین دریا کی زمین میں جگہ دی گئی، پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ کو سامنے رکھ کر پندرہ بیس ہزار پلاٹ بیچ دیئے گئے ہیں، علیم خان کی کوئی گاڑی، کوئی گھر، کوئی جگہ ایسی نہیں جو بینکوں کے پاس رہن نہ ہو، ریور ایج سوسائٹی کی زمین مختلف بینکوں میں رہن رکھی ہوئی ہے، اسٹیٹ بینک کو چاہئے کہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔
میاں اسلم اقبال نے مزید کہا کہ ریور ایج ہاوسنگ سوسائٹی میں قبضے کے 6 مقدمات علیم خان اور اسکے ساتھیوں کے خلاف درج ہیں، سپریم کورٹ سے درخواست ہے کہ ای او ںی آئی کا کیس فوری طور پر سن کر اس کا فیصلہ کیا جائے، ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ ایل ڈی اے بنام ریور ایج کیس کو جلدی سنا جائے ، دو ہزار اٹھارہ میں نیب کی جانب سے پارک ویو جو نوٹس بھیجا، اس کو بھی دیکھا جائے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اداروں سے اپیل ہے کہ اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھیں، پنجاب میں جہاں بھی غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی ہیں انکے خلاف کاروائی ہوگی، غریبوں کو انکی جمع پونجی ریکور کروائیں گے، لاہور میں بھی بہت ساری غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں، لوگ فائلیں اٹھائے پھرتے ہیں کسی کو نہی پتہ کیا کرنا ہے، لاہور میں پارک ویو ہاؤسنگ سوسائٹی ہے ، لاہور ائیر پورٹ کے قریب اب وہ ڈی ایچ اے میں ضم ہو گئی ہے ، اس سوسائٹی نے این او سی نہیں لیا اس پارک ویو کے مالک کا نام علیم خان ہے، یہ جو بڑی بڑی گاڑیوں میں جہازوں میں پھرتے ہیں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔









