پی ٹی آئی کے منحرف رکن سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کو گرفتار کرلیا گیا

دوست محمد مزاری کے کزن کا کہنا ہے کہ مزاری کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نجی ہسپتال میں دادا بلخ شیر مزاری کی عیادت کیلئے آئے تھے۔

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو گرفتار کرلیا ہے۔

محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کی جانب جاری اعلامیے کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابقہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو باقاعدہ گرفتار کرلیا ہے-

یہ بھی پڑھیے

ارشد شریف کی تدفین: حساس معاملے پر یوٹیوبرز اخلاقی اندھے پن شکار ہو گئے

وفاقی حکومت کا سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو احکامات کی پیروی کا حکم

اینٹی کرپشن اتھارٹی کے مطابق دوست محمد مزاری کو اراضی سکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے-

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو طلبی کے دو نوٹس جاری کئے مگر وہ پیش نہ ہوئے-

محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے-

دوسری طرف کزن دوست مزاری نے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے گرفتار ہونے کی تصدیق کردی۔

دوست محمد مزاری کے کزن کا کہنا ہے کہ مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے، دوست مزاری نجی ہسپتال میں دادا بلخ شیر مزاری کی عیادت کیلئے آئے تھے۔

کزن کا کہنا ہے کہ دوست محمد مزاری کو جب اینٹی کرپشن والے پکڑنے آئے تو انہوں نے ان سے کہا کہ آپ کے پاس وارنٹ یا مقدمہ ہے تو دکھائیں، تاہم دوست مزاری کو اینٹی کرپشن والے زبردستی گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔

کزن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور پرویز الہٰی کی ایماء پر دوست مزاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پی ٹی آئی کے منحرف رکن تھے۔

متعلقہ تحاریر