پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ایک اور جان لے گیا

گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس کے قریب رانگ سائیڈ سے آنے والے کنٹینر کی ٹکر سے ایک سمیر نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ ایک اور جان لے گیا ، گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس کے قریب کنٹینر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شامل کنٹینر گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس کے دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی بائیک دے ٹکرا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

سی پیک منصوبوں کی رفتار: مسلم لیگ ن کے رہنما عمران خان دشمنی میں چینی قونصل جنرل کو جھٹلانے لگے

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عامر فاروق کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے چیف جسٹس نامزد کردیا

کنٹینر کی ٹکر سے ایک نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق ہونے والے نوجوان اور زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کنٹینر رانگ سائیڈ سے آرہا تھا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے کنٹینر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کا کہنا ہے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت سمیر کے نام سے ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد مشتعل لوگوں نے کنٹینر پر لگے بینرز کو پھاڑ دیا ہے۔

واضح رہے کہ تین روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر چینل فائیو کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہو گئی تھیں۔

متعلقہ تحاریر