لاہور ہائیکورٹ کے کنفرم ہونے والے 11 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے مستقل ہونے والے 11 ججز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے کنفرم ہونے والے 11 ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے ججز سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔
کنفرم ہونے والے ججز میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیاء باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ارشد شریف قتل کیس: تحقیقاتی ٹیم کینیا میں تحائف کے تبالوں میں مصروف
صادق سنجرانی نے پرویز الٰہی کو عمران خان پر حملے کی اطلاع پہنچادی تھی
حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عابد عزیز شیخ سمیت لاہور ہائی کورٹ دیگر جج صاحبان شریک ہوئے۔
رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید نے تقریب کی نظامت کے فرائض سرانجام دیئے۔ جبکہ اس موقع پر وفاقی و صوبائی لاء افسران، بارکونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کے عہدیدار، وکلاء رہنماء، لاہور ہائیکورٹ کے افسران اور حلف اٹھانے والے ججز کے اہلِ خانہ و عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔