توشہ خانہ کیس:عمران خان کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور
آج کے روز ہی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ کو چیلنج کیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کو چئیرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کیلئے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کیساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی، جبکہ عدالت نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی ختم کرنے کے حوالے سے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے فیصلے کو بنیاد بناتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ چیلنج کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ مل گیا، واپسی کی تاریخ دینے سے تاحال گریز
لیٹر آف کریڈٹ کیلئے اضافی رقم وصول کرنے والے بینکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز
محمد آفاق نامی درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان این اے 95 سے نااہل قرار دئیے جاچکے، عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے اور استدعا کی تھی کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے کا فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے امروز پیشی پر عمران خان کے توشہ خانہ کیس کے حوالے سے دائر درخواست پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا پر سماعت کرتے ہوئے درخواستگزار کی لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا منظور کر لی۔
عدالت نے لارجر بنچ کی سفارش کیساتھ فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے شہری محمد جابر عباس کی درخواست پر سماعت کی۔
شہری محمد جابر عباس نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں، کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں ہے، عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
دوسری طرف ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر احمد نے جواب جمع کروانے کیلئے مہلت طلب کر لی۔