توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر لاہور ہائیکورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل
چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں فل بینچ تشکیل دیا گیا ہے ، بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ہیلی کاپٹر کی سروس فراہم کرنا عدالت کا کام نہیں، جسٹس عامر فاروق
مجھے قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں، تسنیم حیدر شاہ کا شریف فیملی پر ایک اور سنگین الزام
یاد رہے کہ این اے 95 کے ووٹر جابر عباس نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے ، شہری محمد جابر عباس نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ، کسی کو نااہل کرنے کا اس کے پاس اختیار نہیں ہے، عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے چیف کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے 21 اکتوبر کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو آرٹیکل 63 ون کے تحت نااہل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج بھی کیا تھا۔