شدید دھند کے باعث ملتان سے ظاہر پیر تک موٹر وے ٹریفک کے لیے بند
ٹریفک پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں نارووال روڈ پر منڈی خیل سے جسٹر تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی ہے۔
موٹر وے پولیس نے گہری دھند کے باعث ملتان سے ظاہر پیر تک موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر ملتان ، بستی ملوک اور خانیوال کے علاقوں میں بھی شدید دھند ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس نے دوران سفر ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کا پنجاب کی تمام کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ کا موسم سرما میں اسکول ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا حکم
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں دھند کا راج ہونے کے باعث گزشتہ روز ضلع حافظ آباد میں پنڈی بھٹیاں اور بھوبھڑا کے قریب دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
ٹریفک کی روانی متاثر
کبیر والا میں دھند کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ، بھکر شہر اور گرد و نواح میں بھی دھند کے سبب ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہوئی تھی۔
حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم
ٹریفک پولیس کے مطابق شکر گڑھ میں نارووال روڈ پر منڈی خیل سے جسٹر تک دھند کے باعث حدِ نگاہ 50 میٹر سے کم رہ گئی ہے۔
ٹریفک پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ نور کوٹ، نیناں کوٹ روڈ اور ظفر وال روڈ پر دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔