منفرد انداز سے شہرت پانے والا ‘لاہور دا پاوا اختر لاوا’
چوہدری اختر لاوا کا سیاسی تعلق مسلم لیگ ن سے ہے ، اپنے حلقے سے تین مرتبہ کونسلر منتخب ہو چکے ہیں ، کرپشن کو پاکستان کی بربادی کی اصل وجہ گردانتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز سے شہرت پانے والے صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہری چوہدری اختر لاوا اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مشہور ہیں ، لوگ ان کے انوکھے انداز پر ویڈیوز بنا رہے ہیں اور اس کے الفاظ کو بار بار سوشل میڈیا پر دہرایا جا رہا ہے یہ الفاظ ہیں۔ لاہور دا پاوا ،،، اختر لاوا۔
چند دنوں میں دنیا بھر میں مشہور ہونے والے اختر لاوا نے اپنے منفرد انداز میں ٹک ٹاک پر ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے مشہور ہو گئی اور لوگ اس ویڈیو پر ویڈیوز بنانے لگے۔
یہ بھی پڑھیے
دوستوں نے حق دوستی ادا کردیا، تحفے میں 16 فٹ لمبا سہرا دے دیا
ملک بھر کی مختلف اور منفرد ثقافتوں کے رنگ اسلام آباد میں ایک سنگ
شہرت کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اختر لاوا کا کہنا تھا کہ یہ پروردگار کی کرم نوازی ہے جس نے پتھر کو ہیرا بنا دیا ہے۔ وہ جیسے چاہے عزت دیں جیسے چاہے ذلت دیں۔
لاہور کا لاوا اختر لاوا کی عمر 64 برس ہے ، انہوں نے دو شادیاں کر رکھی ہیں ، جن میں سے ان کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ان کی شہرت سے بیویوں کو ڈر لگ گیا کہ کہی اختر لاوا انہیں چھوڑ نہ دے۔
اختر لاوا نے کہا کہ میں لوگوں میں خیر کے کام کرتا ہوں سب کو اپنے بچوں کی طرح دیکھتا ہوں سب پیار کرتے ہیں کوئی ماما چچا دادا کہتا ہے یہ سب لوگوں کا پیار ہے۔
دو بیٹوں کی شادی کر چکا ہوں اور حصہ بھی دے چکا ہوں آپ لوگوں بھی بیٹوں کو وارثت میں انکا حق دیں جو شریعت اور ملک کا قانون کہتا ہے۔
بنیادی طور پر ٹک ٹاکر اختر لاوا کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے ، وہ اپنے حلقے سے تین بار کونسلر منتخب ہو چکے ہیں۔ اختر لاوا عوامی فلاح و بہبود کے کام بھی کرتے ہیں جیسے علاقے کی صفائی، لوگوں کے آپسی مسائل اور معاملات حل کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
اختر لاوا مستقبل میں ایم پی اے کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ، کہتے ہیں عوامی کام جاری رکھوں گا، پارٹی قیادت نے اعتماد کیا تو الیکشن جیت کر مثالی کام کرو گا۔ قبضہ گروپ اور کرپٹ لوگوں پر لاہور کا پاوا چل جائے گا۔
ان کا کہنا ہے سرکاری ملازمین پاکستان کے نوکر ہیں اگر ٹھیک کام نہیں کریں گے تو نوکریوں سے برخاست کر دوں گا۔
نیوز 360 کو انٹرویو دیتے ہوئے اختر لاوا نے سیاستدانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عام آدمی لوگوں کو خوش کرنے اور انکی فلاح و بہبود کے کام کر رہا ہے ، تو پھر یہ سیاستدان کیوں نہیں لوگوں کے کام کرتے ، لوگوں کو لوٹنا بند کریں یہ دنیا فانی ہے آخرت میں اس کا حساب دینا ہوگا۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اختر لاوا کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ کسی کو برا بھلا کہنے کی بجائے اپنا احتساب خود کریں خیر کے کام کریں اور لوگوں کی مدد کریں۔