توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف متفرق درخواست دائر

میانوالی کے شہری کی جانب سے دائر درخواست میں لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ متفرق درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

توشہ خانہ کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کی سزا کیخلاف درخواست کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے۔ متفرق درخواست کے ذریعے جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔

میانوالی کے حلقہ 95 سے ووٹر جابر علی نے اپنے وکیل اظہر صدیق کے ذریعے جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت سے رانا ثناء اللہ باعزت بری

لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں میں ٹرانس جینڈرز کو ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں

درخواست میں کہا کہ اہم نوعیت کا معاملہ ہے اور اس پر فل بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے اس لیے درخواست کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے اپنی سربراہی میں گزشتہ ماہ درخواست پر فل بنچ تشکیل دیا تھا۔ بنچ کے دیگر دو ارکان میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور  جسٹس ساجد محمود سیٹھی شامل ہیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی رکن اسمبلی کو نااہل قرار دینے کے اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر ابتدائی سماعت کے بعد یہ معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دیا تھا اور درخواست پر سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

درخواست میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی سزا کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے.

متعلقہ تحاریر