لاہور ہائیکورٹ کا شہر میں مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس رات 10 بجے بند کرنے کا حکم

عدالت نے حکم دیا کہ مارکیٹیں رات 10 بند کی جائیں اور جمعہ کے روز اسکول بند رکھیں جائیں ، جو بھی اسکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں رات 10 بجے مارکیٹیں اور ریسٹورینٹس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور ہائیکورٹ نے جیلوں میں ٹرانس جینڈرز کو ملنے والی سہولتوں کی تفصیلات طلب کرلیں

نواز شریف اور چوہدری سالک کی ملاقات: کیا پنجاب میں حکومت تبدیل ہونے جارہی ہے؟

دورانِ سماعت عدالت نے حکم دیا کہ مارکیٹیں رات 10 بند کی جائیں اور جمعہ کے روز اسکول بند رکھیں جائیں ، جو بھی اسکول جمعہ کو کھلے اسے سیل کردیا جائے۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ محکمہ ایجوکیشن عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔

عدالت نے جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز ریسٹورینٹس بند کرنے پر ایک گھنٹے کا ریلیف دیتے ہوئے کہا کہ ان تینوں ایام میں ریسٹورینٹس رات 11 بجے بند کیے جائیں جب کہ اتوار کے روز مارکیٹیں عام دنوں کی بجائے 11 بجے بند کی جائیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے اتنظامیہ کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ اب عمل درآمد پر مانیٹرنگ کرنی ہوگی۔

متعلقہ تحاریر